کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر ملک کی جمہوری بنیاد کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج خبردار کیا کہ جمہوریت کو تباہ کرنے کے ان کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
محترمہ گاندھی نے یہاں جنتر منتر پر
'جمہوریت بچاؤ ریلی' کے موقع پر منعقد بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' مودی حکومت اپنے دو سال کی میعاد کار میں ہر محاذ پر پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
مسٹر مودی نے اپنی حکومت کی اس ناکامی کو چھپانے کے لئے اب اپوزیشن کے کردار پر انگلی اٹھانے کا اپنا پرانا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔